کرکٹ ورلڈ کپ 2019. انڈیا نے جیتا ہوا میچ انگلینڈ کی گود میں ڈال دیا ۔

انڈیا دھونی 
ورلڈ کپ 2019 کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دےدی۔
برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے 38ویں میچ میں  بھارتی ٹیم 338رنز کے تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں  5کھلاڑیوں کے نقصان پر306رنزبناسکی۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 102 رنز بنائے۔ کپتان ویراٹ کوہلی 66رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہاردک پانڈیا 45 رنز بناسکے۔
مہندرا سنگھ دھونی 42رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے لائم پلنکٹ نے 3 اور کرس ووکس 2 وکٹیں حاصل کرسکے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 337رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو نے 111رنز کی اننگز کھیلی۔
بین اسٹوکس 79 اور جیسن رائے 66رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ 44رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 وکٹیں جبکہ بمراہ اور کلدیپ یادو  نے 1،1 وکٹ حاصل کی
بی بی سی  کا کہنا تو یہ ہے کہ  انڈیا دھونی کی وجہ سے یا  اپنی نئی جرسی آخر کس کی وجہ سے ہارا ہے ؟
لیکن اگرغیر جا نبدار ہوکر دیکھا جائے تو انڈیا کو  یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ  اس موقع  پر اپنی مرضی کا کھیل کھیلتے ہوئے اپنی کامیابی کو مزید آسان بنائے -چنانچہ اس تناظر میں انڈیا کا یہ میچ ہار جانا ہی انڈیا کے مفاد میں بہتر دکھائی دیتا ہے -  

 انڈیا اور انگلینڈ کے میچ پر صرف انڈیا اور برطانوی مداحوں کی نظر نہیں تھی بلکہ پاکستان کے شائقین بھی اس پر خاصی توجہ دے رہے تھے بلکہ وہ انڈیا کی جیت کے آرزومند بھی تھے۔
لیکن انڈیا جس طرح میچ میں کھیلا اور اسے جو شکست ملی اس پر سوشل میڈیا میں گرما گرم بحث جاری ہے۔
بعض مداح شکست کا ذمہ دار انڈیا کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو بتا رہے ہیں تو بعض انڈیا کی نئی جرسی کو منحوس قرار دے رہے ہیں۔
جبکہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر رکھنے کے لیے یہ 'میچ فکسڈ' تھا۔
پوسٹ
برطانوی کمینٹیٹر ناصر حسین نے کمنٹری کے دوران کہا کہ 'سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ دھونی کیا کر رہے ہیں۔ کم از کم انھیں کوشش تو کرنی چاہیے۔ شائقین جا رہے ہیں۔'
جس کے جواب میں انڈیا کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ساروو گنگولی نے کہا کہ 'میرے پاس ان سنگلز کا جواب نہیں ہے۔'

Comments