Skip to main content
بھارت جنگی مجرم ہے عالم عرب دہلی کیلئے نرم رویہ ترک کرے،لیاقت بلوچ

جماعت
اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے
سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھارت کے 2
طیارے
مار گرانے پر پاک فوج اور پاکستان ائر
فورس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے
کہ بھارت انسانوں کا قاتل ، انسانی حقوق
کی پامالی کا درندہ اور جنگی مجرم ہے ،
عالم عرب بھارت کے متعلق نرم رویہ ترک کرے
۔جماعت اسلامی یکم تا 31
مارچ
جو رابطہ عوام مہم چلا رہی ہے موجودہ حالات
کے تناظر میں ہم یہ مہم تحفظ پاکستان مہم
کی صورت میں چلائیں گے ۔ ان خیالات کا
اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمے
داران کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا
کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس
موقع پر حافظ محمد ادریس ، اسد اللہ بھٹو
، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، اظہر اقبال حسن
، محمد اصغر، سید وقاص جعفری ، امیر العظیم
، نذیر احمد جنجوعہ، ذکر اللہ مجاہد بھی
موجود تھے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارتی
جارحیت کے مقابلے کے لیے پوری قوم متحد
اور پر عزم ہے ۔ بھارت کی ہر شاطرانہ چال
کے مقابلے میں عوام ، حکومت اور افواج یک
جان 2
قالب
ہیں ۔ بھارتی سفارتی جنگی جارحیت کا بر
وقت جواب ہی پوری قوم کا حوصلہ بڑھا ئے
گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں پر
ظلم ، جبر کی انتہا کر دی اب وقت آگیاہے
کہ کشمیریوں کو آزادی اور حق خود ارادیت
کا حق مل جائے۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی
کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت
پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی
کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ بھارت
انسانوں کا قاتل ، انسانی حقوق کی پامالی
کا درندہ اور جنگی مجرم ہے ۔ عالم عرب
بھارت کے متعلق نرم رویہ ترک کرے ۔لیاقت
بلوچ نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل کے چاروں
صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کی کونسلوں
کے اجلاس میں تمام دینی جماعتوں نے اعلان
کیاہے کہ قومی سلامتی ، بھارتی جارحیت کے
خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا جائے
گا ۔ منبر و محراب عوام میں جذبہ جہاد ،
شوق شہادت اور جذبہ حب الوطنی پیدا رکھے
گا ۔لیا قت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی
یکم مارچ سے 31
مارچ
تک جو رابطہ عوام مہم چلا رہی ہے موجودہ
حالات کے تناظر میں ہم یہ مہم تحفظ پاکستان
مہم کی صورت میں چلائیں گے ۔ جمعہ اور
اتوار کو اسی مناسبت سے سرگرمیاں پورے
ملک میں چلائیں گے اور کراچی ، لاہور ،
پشاور میں تحفظ پاکستان مارچ منعقد کیے
جائیں گے ۔پورے ملک میں عوام کو ہر سطح پر
متحد اور متحرک کریں گے ۔ تمام اضلاع کی
سطح پر سیاسی ، دینی ، سماجی ،تجارتی سطح
کے مشترکہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔
Comments
Post a Comment