نیدرلینڈز میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان اور پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ کروانے کا اعلان کرنے والے گیرٹ وائلڈرز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے شبہہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ
منصوبہ بندی مبینہ طور پر گیرٹ وائلڈرز
کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خاکوں کا
مقابلہ کروانے کے اعلان کے جواب میں کی
گئی تھی۔
اس
مشتبہ شخص کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی
ہے اور انھیں ہیگ میں سینٹرل ٹرین سٹیشن
سے حراست میں لیا گیا جو کہ پارلیمان کی
عمارت سے صرف پانچ منٹ کی پیدل مسافت پر
ہے۔
ہیگ
میں بی بی سی کی نمائندہ اینا ہالیگن کے
مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک پر شائع
ہونے والی ایک ویڈیو سے اس بارے میں معلوم
ہوا جس میں ایک 26
سالہ
نوجوان گیرٹ وائلڈرز کے ساتھ ساتھ ڈچ
پارلیمان کی اس عمارت پر حملہ کرنے کا کہہ
رہا تھا جہاں خاکوں کا یہ مقابلہ ہونا ہے۔
ڈچ
وزیر اعظم مارک رتتے نے آزادی اظہار رائے
کے قانون کا دفاع تو کیا لیکن خاکوں کے اس
مقابلے کو ’بے ادب‘ اور ’اشتعال انگیز‘
قرار دیا ہے۔
یہ
نوجوان پاکستانی ہے اور گیرٹ ویلڈر کے
اعلان کے بعد فرانس نے نیدر لینڈ آیا اور
پارلیمنٹ ہا ؤس کے قریب ایک ہوٹل میں رہائش
کے لئے کمرہ بک کروایا -اس
کے بعد رات میں اردو زبان میں اپنے ہم
وطنوں اور دوستوں کے نام ایک وڈیو ریکارڈنگ
لوڈ کی جو بہت وائرل ہوئی -
جس
کے بعد ڈچ انتظامیہ نے اس کو گرفتار
کرلیا -خیال
کیا جاتا ہے کہ آج کسی وقت اسے عدالت کے
روبرو پیش کیا جائے گا -
اسی
طرح کراچی سے تعلق رکھنے والے مشہور کرکٹر
خالد لطیف نے بھی ملعون گیرٹ ویلڈر کے
سر کی قیمت مقرر کرکے اپنے پیغام کو نشر
کیا تھا
Comments
Post a Comment