یہ تو سب جانتے ہیں کہ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے، چاند جب زمین سے کم ترین فاصلے پر ہو تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے، اور ایک شمسی مہینے میں اگر چودھویں کے دو چاند نظر آئیں تو اسے بلیو مون کہتے ہیں۔
اس مکمل چاند گرہن کی خاص بات یہ ہے کہ ایک جانب تو یہ مکمل چاند یعنی ’’بدر‘‘ ہوگا۔ دوم یہ سپرمون بھی ہے یعنی عام حالات کے مقابلے میں یہ 14 فیصد بڑا دکھائی دے گا اور اس پر چاند کو گرہن لگنے کا منظر ایک دلفریب نظارہ پیش کرے گا۔
اس دوران زمین کا سایہ چاند پر پڑنے سے اس کی رنگت سرخی مائل دکھائی دے گی۔ ان تمام مظاہر کی بنیاد پر اسے ’’سپر بلیو بلڈ مون‘‘ کا نام دیا گیا ہے تاریخی لحاظ سے 1866ء میں ایسا نظارہ دیکھا گیا تھا
آج رات چاند زمین کے قریب ترین مقام پر آرہا ہے اور سپرمون کا یہ نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ دیکھیں گے ۔شکاگو کے اڈلر پلانٹیریئم کے پبلک آبزرونگ ڈائریکٹر مائیکل نیکولز کے مطابق آج زمین سے چاند کا فاصلہ 222,135 کلومیٹر ہوگاجس کے بعد اس کی روشنی معمول سے 16 فیصد زیادہ ہوگی جب کہ اس کا سائز بھی 7 فیصد بڑا دیکھا جا سکے گا۔
آج کا سپر مون، مسلسل تین سپرمون سیریز کے سلسلے میں پہلا سپرمون ہوگا، باقی دو سپر مون آئندہ برس جنوری میں دیکھے جاسکیں گے۔محققین کا کہنا ہے کہ سورج کے غروب ہونے کے فوراً بعد جب سپر مون واضح ہوتا ہے تو وہ آسمان کو روشن کردیتا ہے اور یہ وقت دیکھنے والوں کی زندگی کے لیے بھی خوش آئند مانا جاتا ہے۔
Comments
Post a Comment