اللہ کا شکر ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف تواتر کے ساتھ لگائے جانے والے الزامات میں سے ایک الزام " کہ فحش فلموں ( چا ئلڈ پورنوگرافی ) کا بڑا مرکز پاکستان ہے اور یہ حکومتی وزراء کی سرپرستی اور آشیرواد سے ہورہا ہے - کینڈا کی حکومت کے تعاون سے ایک ملزم کی نشاندھی ہوئی اور گرفتاری عمل میں آئ - امید ہے کہ اس سے وابستہ اور سرپرستی کرکے پیسے بٹورنے والے حکومتی نمائندے بھی آگے تفتیشی مراحل میں بے نقاب ہو جائیں گے - تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں چھاپہ مار کر بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنے کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا فلمیں بنانے والے گروہ کے سرغنے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا ہے کہ انٹرپول کینیڈا کی نشاندہی پر جھنگ میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران تیمور مقصود نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر برآمد ہوا ہے جس میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا مواد اور دیگر غیرقانونی
سامان بھی شامل ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ خالد انیس کا کہنا ہے کہ تیمور مقصود الیکٹریکل انجینئر ہے اور 2سال قبل اس گروہ میں شامل ہوا، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے میں ذہنی تسکین کے لیے یہ کام کرنے پر مجبور ہوا اور جب سے اس گروپ میں شامل ہوا میرے مزید گروپس سے رابطے بھی بڑھتے گئے۔دوسری جانب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے نیٹ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم سن بچوں کو فحش فلمیں دکھانے کے الزام میں 8 کیفے مالکان کو گرفتار کرلیا۔اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق مون مارکیٹ میں قائم نیٹ کیفوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 8 کیفے مالکان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں سے ایل سی ڈیز، کمپیوٹرز اور بڑی تعداد میں نیٹ ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئیں۔ پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں پر کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھائی جاتی تھیں، جس کی شکایت اہل علاقہ نے پولیس کو کی تھی۔اہل علاقہ کے مطابق ان کے بچے اسکول سے واپسی پر سیدھا نیٹ کیفوں کارخ کرتے ہیں جہاں انہیں قابل اعتراض فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں دکھانے والے کیفوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور کسی کو بھی نئی نسل کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments
Post a Comment