اسلام اور اسلام آباد - نئی کہانی - نجیب ایوبی

اسلا م آباد میدان جنگ بن گیا - کل صبح سات بجے اچانک عدالتی مہلت ختم ہوجانے اور مذاکرات کے ناکام ہوجانے پر پولیس اور فرنٹیر کانسٹبلری کے آٹھ ہزار جوانوں نے تین اطراف سے ختم نبوت کے قانون میں حکومتی ترمیم کے خلاف دھرنے میں موجود شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے جو ہنگامی ایکشن لیا اور جس طرح وہ ناکام ہوا - حکومتی رٹ کی رہی سہی کسر بھی نکل گئی - چینلز اور سوشل میڈیا پر لگائی جانے والی پابندی نے افواہوں کی موجیں کردیں - دیکھتے ہی دیکھتے مذہبی ہنگامے پورے ملک میں پھیل گئے
- مرکزی شاہراہیں بلاک کرکے احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا - عملا شہری اپنے گھروں میں محبوس ہوکر رہ گئے - اب معلومات کا واحد ذریعہ وہ اطلاعات تھیں جو واٹس ایپ ی فون کی بدولت لوگوں تک پنچ رہی تھیں - کسی کو نہیں معلوم تھا کہ کونسی روڈ بلاک ہے اور کون سی کھلی -
کراچی جیسے شہر میں جو صورتحال بنی اس نے ماضی کی متحدہ کی ہڑتالیں اور ہنگاموں کی یاد تازہ کردی - لاہور - فیصل آباد ، گوجرا نوالہ ، اسلم آباد سمیت ملک کے بڑے شہر آگ کی لپیٹ میں تھے - کسی کے منہ پر عدلیہ ک الے گالیاں تو کسی کی زبان پر حکومت کو صلواتیں - کوئی فوج کی سازش قرار دے رہا تھا تو کوئی مذہبی عناصر کو مورد الزام ٹہرا نے میں اپنا گلا سکھا رہا تھا - ختم نبوت کے قانون میں باریک سی ترمیم کرنے کے بعد حکومت نے اس کو واپس لینے کا اعلان تو کرہی دیا تھا - مگر اس کی مکمل وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ اس میں ردو بدل آخر کس کے ایماء پر ہوئی؟
گو کہ اسمبلی میں ان فلور اس بات کی وضاحت تو ہوئی کہ ہم نےترمیم واپس لے لی ہے - سابقہ حیثیت میں بحال کردیا ہے - مگر آخر حلف نامے کو اقرار نامہ بنانے کا کا م ہوا ہی کیوں تھا ؟؟؟ اس کی وضاحت کوئی بھی نہیں کررہا ؟ یہی تو وہ " و ن ملین ڈالر " سوال ہے جس کا تاحال جواب نہیں آیا - احسن اقبال جو بظاھر بہت سلجھے ہوۓ بیوروکریٹ اور سیاستدان ہیں اور داخلہ کی وزارت بھی ان ہی کے پاس ہے ان سے اس بھونڈی ٹیکلنگ کی توقع نہیں تھی - کچھ باتیں جو معلوم ہوئیں - بہت حد تک خطرناک ہیں - مثلا یہ کہ اس مذموم کا م میں نواز شریف گھرانہ مکمل طور پر ملوث ہے -اس یہی وہ پردہ داری ہے جو برتی جارہی ہے - آئے اس کی تفصیل جانتے ہیں اس ضمن میں نئ کہانی جو اس سازش کے تناظر میں سامنے آئ کچھ اس طرح ھے۔ *حلقہ این اے 120
قادیانی ووٹر جن کے نام مسلم لسٹ میں تقریبا دس بارہ ہزار ہیں جنہوں نے اپنا ووٹ مذھبی شناخت چھپا کر مسلم لسٹوں میں درج کروایا ۔۔ضمنی الیکشن سے کچھ دن پہلے مریم نواز سے ڈیل کی کہ اگر یہ تمام ووٹ چاہیں تو مل سکتے ہیں ۔مگر اس شرط پر کہ ختم نبوت کے قانون میں مناسب ترمیم مطلب کے مطابق فوری طور پر کرلی جائیں ۔مریم نواز جو اس پورے ضمنی انتخابی عمل کی نگرانی کر رہی تھیں، نے بلا کسی تردد کے محض بارہ ہزار ووٹ کے لئے اس ترمیم کے لئے ہامی بھر لی ۔ * اس طرح چپکے سے اس ترمیم کو عملی جامہ پہنایا گیا ۔ * کہنے والے کہتے ہیں کہ یہی وجہ ھے کہ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اگر مجھے اکیلا گندا کیا گیا یا زبردستی مستعفی کروا کر تو میں ان سب کے نام بتادوں گا جو مریم نواز تک بھی جا سکتے ہیں ۔۔ اور خالی مجھ پر الزام لگا کر مجھے سلمان تاثیر نہ بنایا جائے - * جو معاملہ مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا وہ تھاوہ مطالبہ جس میں تمام شامل سازش کرداروں کے ناموں کا مشتہر کیا جانا تھا- کہنے والے تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ * زاھد حامد کی احسن اقبال اور وزیر اعظم کو دی جانے والی دھمکی بھی حالات بگاڑنے کا سبب بنی ۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب

Comments

  1. خوبصورت تحریر نجیب بھائی

    ReplyDelete
  2. بہت شکریہ عدیل بھیا --- خوش رہیں -

    ReplyDelete

Post a Comment