میں بنگالی زبان سے بلکل ناواقف ہوں ، ایک لفظ نہیں بول سکتا اکثر گھر میں ٹی وی چینل بدلتے ہوئے کبھی ایک بنگلہ زبان کے چینل پر رک جاتا ہوں اور انکے پروگرام غور سے دیکھنے لگتا ہوں ، اہلیہ ہر دفعہ مجھے بنگلہ چینل دیکھتے ہوئے یہ سوال کرتی ہیں کہ کیا آپکو بنگالی آتی ہے ؟ اور میں بے بیزاری سے ہر دفعہ یہی جواب دیتا ہوں کہ نہیں -اور چینل بدل دیتا ہوں
– کچھ عرصے قبل لانڈھی جیل جانے کا اتفاق ہوا ہمارے ساتھ اعجاز الله خان ، متحدہ عرب امارات میں رہنےوالے ایک دوست -بھی تھے جن کا تعلق کراچی سے ہے جیل سپرنٹنڈ ٹ سے جرمانے کی رقم نہ ہونے کے سبب جیلوں میں سڑنے والے قیدیوں کےبارے میں بات چیت کی ، انہوں نے جو جرمانے کی رقم بتائی ہماری جیبوں میں اتنی رقم نہ تھی مگر ہمارے مہمان نے آگے بڑھکر ان قیدیوں کے جرمانے کی رقم کی ادیگی کی اور
ہم دیکھتے رہ گئے
اسی دوران ہم نے غریب قیدیوں کی مدد کے لیے پوچھا تو ہمیں کچھ قیدیوں کے لیے دواؤں کی ایک فہرست ہمیں فراہم کی گئی جس کا ہم نے الخدمت کی طرف سے فراہمی کا وعدہ کر لیا – باتوں باتوں میں جیل سپرنٹنڈ ٹ نے ایک بنگلہ دیشی قیدی کا ذکر کیا جو ڈھاکہ سے کراچی آتے ہوئے ائیرپورٹ پر گرفتار ہو گیا اور اسکے ڈیپورٹیشن کے آرڈر آگئے مگر وہ ٹکٹ کے پیسے نہ ہونے کے سبب جیل میں دن گذار رہا تھا ، اسکی جیل سے رہی کے احکامات موجود تھے مگر واپسی کے ٹکٹ کے لیے اسکے پاس رقم نہ تھی ، وہ گزشتہ آٹھ مہینوں سے کسی صاحب ثروت کا منتظر تھا – ہمیں بتایا گیا کہ قیدی بہترین باورچی ہے اور گرفتاری سے قبل کئدفعہ کراچی آکر جاب کر چکا تھا ،بد قسمتی سے اس دفعہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھا ،ہمارے پاس اتنے پیسے نہ تھے کہ ہم اسکے لیے واپسی کے ٹکٹ کے پیسے فراہم کرتے ، اس دفعہ بھی ہمارے مہمان نے ہم پر سبقت حاصل کر لی اور اسکی رہائی کو ممکن بنا دیا
ان دنوں بنگلہ دیش میں ملا عبدالقادر کو پھانسی دی جا رہی تھی اور نظریہ پاکستان کی ماضی میں حمایت کے سبب مزید رہنماؤں پر مقدمات چل رہے تھے ایسے وقت میں ایک پاکستانی کا اپنے بنگلہ دیشی بھائی کے ساتھ محبت کا یہ رشتہ بہت عجیب تھا ،
بنگلہ دیش میں شاہد آفریدی کے بی پی ایل کھیلنے کے دوران پورا اسٹیڈیم کھڑے ہو کر جس والہانہ لگاؤ اور محبت کا اظہار کرتا ہے وہ کیا چیز ہے ؟ ، وہی چیز میں نے لانڈھی کے جیل میں دیکھا ، اگر یہ محبت ہے تو یہ کیسی محبت ہے
Comments
Post a Comment